Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / محکمہ پولیس میں تقررات کیلئے نوجوانوں کا تربیتی کیمپ

محکمہ پولیس میں تقررات کیلئے نوجوانوں کا تربیتی کیمپ

گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ میں یکم نومبر سے آغاز

گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ میں یکم نومبر سے آغاز
حیدرآباد 19 اکٹوبر (پریس نوٹ) تلنگانہ اولڈ سٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی نمائندگی پر مسلم نوجوانوں کو مفت پولیس ٹریننگ کیلئے چنچل گوڑہ گورنمنٹ کالج میں کیمپ منعقد کرنے کی حکومت تلنگانہ کی جانب سے اجازت دی گئی ہے۔ چیرمین تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی شہباز علی خان امجد کے بموجب پولیس محکمہ میں مسلم نوجوانوں کی بھرتی کیلئے اولڈ سٹی جے اے سی نے مسلم نوجوانوں کو مفت ٹریننگ کے لئے حکومت تلنگانہ میں چنچل گوڑہ گورنمنٹ کالج میں سہولتیں فراہم کرنے کی متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ مذکورہ کیمپ میں نوجوانوں کی تربیت کے لئے حبیب خان کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا اور کیمپ کے کنوینر کی حیثیت سے سید موسیٰ مہدی و حامد علی خان خدمات انجام دیں گے۔ یکم نومبر سے ٹریننگ کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے لہذا پرانے شہر اور مضافات کے مسلم نوجوانوں سے 9391115710 اور 9652234547 پر ربط کریں۔ تقررات کے ضمن میں منعقد ہونے والے تحریری امتحانات بھی چنچل گوڑہ کمیونٹی ہال، کھلہ میں منعقد کئے جارہے ہیں۔کمیٹی نے مسلم نوجوانوں سے درخواست کی کہ وہ بھرپور استفادہ کرتے ہوئے پولیس میں تقررات کو ممکن بنائیں۔ دوران تربیت امیدواروں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT