Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / محکمہ پولیس میں سب انسپکٹرس اور کانسٹبلس کے تقررات کیلئے کوچنگ

محکمہ پولیس میں سب انسپکٹرس اور کانسٹبلس کے تقررات کیلئے کوچنگ

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( راست ) : صدر الخیر سوسائٹی سید سلطان محی الدین کے بموجب ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے مفت پولیس ٹریننگ دی جارہی ہے تاکہ ہمارے نوجوان پولیس کانسٹبل / سب انسپکٹر کی جائیداد پر تقررات ہوسکیں ۔ محکمہ پولیس میں تقریبا 7 ہزار جائیدادیں عنقریب نکلنے والی ہیں جن کی قابلیت انٹر کامیاب ہو کانسٹبل کے لیے اور گریجویٹ سب انسپکٹر کے لیے اور ( عمر 22 اور 25 سال ) سے کم ہو اہل ہیں ۔ بی سی ای کے لیے عمر میں تین سال کی رعایت ہوسکتی ہے ۔ یہ کام صرف ملت کے نوجوانوں کی بھلائی کے پیش نظر کیا جارہا ہے ۔ اس نادر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے الخیر سوسائٹی جھرہ ( ٹپہ چبوترہ ) میں رجسٹریشن جاری ہے ۔ دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر استفادہ کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے موبائیل 9059513570 یا 9704475062 پر ربط کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT