Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ پولیس میں سب انسپکٹرس کی جائیدادوں پر تقررات

محکمہ پولیس میں سب انسپکٹرس کی جائیدادوں پر تقررات

510 جائیدادوں کا اعلان،10فبروری سے آن لائین درخواستوں کی وصولی
حیدرآباد۔6فبروری، (این ایس ایس) ریاست تلنگانہ میں سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے والوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ حکومت تلنگانہ نے محکمہ پولیس میں سب انسپکٹرس آف پولیس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے ہری جھنڈی دکھادی ہے۔ یہاں اس بات کا ذکر بیجا نہ ہوگا کہ حکومت نے محکمہ پولیس میں کانسٹبلس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے پہلے ہی اعلامیہ جاری کیا ہے ، اب اسٹیٹ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے سب انسپکٹر آف پولیس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بورڈ سیول، اسپیشل پولیس پروٹیکشن فورس اور محکمہ فائر سرویسیس اور اس کے مماثل سب انسپکٹرس کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ اعلامیہ کی تفصیلات کے مطابق ڈیزاسٹر میں سب انسپکٹرس کی 9جائیدادوں، ایس پی ایل عنبرپیٹ میں سب انسپکٹرس کی 2جائیدادوں، سیول میں 2008 سب انسپکٹرس، اے آر میں74 سب انسپکٹرس، ریزرومیں 205 ، سب انسپکٹرس اور ایس پی ایف میں 12عدد سب انسپکٹرس کی جائیدادیں شامل ہیں۔ اسٹیٹ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ 10فبروری تا 3مارچ کے درمیان آن لائین درخواستیں وصول کرے گا۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ tslprb.inملاحظہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT