Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ پولیس میں عاجلانہ تقررات پر زور

محکمہ پولیس میں عاجلانہ تقررات پر زور

تاخیر کے سبب امیدواروں میں بے چینی ، ریونت ریڈی کا مکتوب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے ریاست کے محکمہ پولیس میں سب انسپکٹران پولیس تقررات (رکروٹمنٹ ) کے عمل کی عاجلانہ تکمیل کو یقینی بنانے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ کارگزار صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی و قائد تلگو دیشم مقننہ پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی نے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے نام موسومہ ایک مکتوب میں توجہ مبذول کروائی اور سب انسپکٹران پولیس تقررات کے نتائج میں تاخیر کے لیے ذمہ دار عہدیداران پولیس کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ مسٹر ریونت ریڈی نے اپنے مکتوب میں بتایا کہ ریاست میں سب انسپکٹران پولیس تقررات کے سلسلہ میں ٹسٹ منعقد ہوئے ایک طویل عرصہ ہوچکا ہے لیکن متعلقہ اعلیٰ عہدیداران کی عدم دلچسپی وغیرہ کے باعث نتائج کی اجرائی میں تاخیر ہورہی ہے جس کی وجہ سے سب انسپکٹران پولیس رکروٹمنٹ سے متعلق نتائج کے منتظر امیدواروں میں زبردست بے چینی پائی جارہی ہے ۔ لہذا کم از کم اندرون پندرہ یوم سب انسپکٹران پولیس رکروٹمنٹ ٹسٹ کے نتائج جاری کرنے کی حکومت سے مسٹر ریونت ریڈی نے پر زور خواہش کی ۔ بصورت دیگر سب انسپکٹران پولیس رکروٹمنٹ امیدواروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرنے کا سخت انتباہ دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT