Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / محکمہ پولیس میں18ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات کے لئے درخواستیں مطلوب

محکمہ پولیس میں18ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات کے لئے درخواستیں مطلوب

آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ30جون
مسلم نوجوانوں کو ترغیب دینے کے لئے ائمہ مساجد سے اپیل
حیدرآباد۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے محکمہ پولیس میں کانسٹبلس اور سب انسپکٹر پولیس( سیول ‘ مرد وخواتین)کی تقریبا 18ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں جس کی آخری تاریخ30جون ہے۔

خواہش مند امیدوار حکومت کی ویب سائیڈ www.tslprb.inکے ذریعہ درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ مسلم نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ا س موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری درخواست آن لائن داخل کریں۔ محکمہ پو یس میں مسلم نمائندگی ضروری ہے ۔

چوں کہ تقررات کے لئے اب انٹرویو کا طریقہ کار برخواست کردیا گیا ہے اس لئے شفافیت زیادہ ہے۔

ائمہ مساجد سے بھی خواہش کی گئی ہے کہ خطبہ جمعہ سے پہلے اعلان بھیکریں اور درخواست داخل کرنے کی نوجوانوں اور ان کے سرپرستوں کو تلقین بھی کریں۔ امیدواروں کی عمر او رفیس سے متعلق تفیصلات درج بالا ویب سائیڈ پر دستیاب ہیں۔

اقلیتی امیدواروں کے لئے ہوٹل کرسٹل بنجارہ کے تعاون سے مائناریڈی رائٹس پروٹکشن کمیٹی او رمیناریٹی اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن نے یکم جولاء سے نظام کالج گروانڈ پر فری کوچنگ کا اہتمام کیا ہے ۔

خواہش مند امیدوار اس سلسلے میں 25جون سے کوچھ مسٹر علی سے فون نمبر8464080333یا پھر9010834134پر ربط قائم کریں اور فری کوچنگ کے لئے راجسٹریشن کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT