محکمہ پولیس و ہاسپٹلس میں جنسی ہراسانی کی تحقیقات کیلئے انٹرنل کمیٹیوں کے قیام پر منیکا گاندھی کا زور

نئی دہلی 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر بہبودی خواتین و اطفال منیکا گاندھی نے آج وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ پر زور دیا کہ تمام ریاستوں کے محکمہ جات پولیس میں جنسی ہراسانی کی شکایتوں کا جائزہ لینے اور ان کی تحقیقات کے لئے فوری طور پر ایک انٹرنل کمیٹی قائم کرنے کیلئے ہدایات جاری کئے جائیں۔ منیکا گاندھی نے وزیر صحت جے پی نڈا سے بھی کہاکہ ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے تمام دواخانوں میں اس طرح کی شکایتوں کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنل کمیٹی قائم کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات جاری کی جائیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ انھیں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر سرکاری دفاتر میں انٹرنل کامپلینٹ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، مسز گاندھی نے راجناتھ سنگھ اور نڈا کو علیحدہ مکتوبات میں کہاکہ انھیں ریاستوں میں پولیس کے دفاتر اور تمام سرکاری دوخانوں میں تشکیل نہیں دیا گیا ہے۔ مسز گاندھی نے مسٹر سنگھ کو تحریر کئے گئے مکتوب میں کہاکہ ’’میری آپ سے درخواست ہے کہ اس معاملہ کا جائزہ لیں اور ریاستی پولیس ڈپارٹمنٹس کو موزوں ہدایات جاری کریں تاکہ ’سیکسول ہراسمنٹ ایٹ ورک پلیس ایکٹ 2013‘ کے تحت پولیس ڈپارٹمنٹس میں فوری طور پر انٹرنل کامپلینٹ کمیٹیز کی تشکیل یقینی ہو‘‘۔

TOPPOPULARRECENT