Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / محکمہ ہیلت میڈیکل و فیملی ویلفیر میں تقررات کا اعلان

محکمہ ہیلت میڈیکل و فیملی ویلفیر میں تقررات کا اعلان

2118 جائیدادوں کی منظوری ، تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے عنقریب اعلامیہ
حیدرآباد ۔ 13۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے محکمہ ہیلت میڈیکل اینڈ فیملی ویلفیر میں 2118 جائیدادوں کے تقررات کو منظوری دی ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری فینانس این شیو شنکر نے آج احکامات جاری کئے۔ احکامات کے مطابق حکومت نے محکمہ صحت میں ملازمین کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے 2118 جائیدادوں پر تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ راست تقررات کی اجازت دی ہے۔ ان میں ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن کے تحت 349 اور ڈائرکٹر پبلک ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کے تحت 1179 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کمشنر تلنگانہ ویدیا ودھا پریشد نے بھی مختلف زمروں پر تقررات کو منظوری دی گئی۔ جن عہدوں پر تقررات کئے جائیں گے ، ان میں اسسٹنٹ پروفیسر، ٹیوٹر لیاب ٹیکنیشنس ، فارماسسٹ ، سیول اسسٹنٹ سرجن ، ڈینٹل اسسٹنٹ سرجن ، اسٹاف نرسس ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ، پیرا میڈیکل آپتھالمک آفیسر ، ریڈیو گرافر ، مختلف شعبہ جات جیسے گیاناکالوجی ، ای این ٹی ، آرتھوپیڈک ، اینستھیسیا، پیتھالوجی ، ریڈیالوجی ، جنرل میڈیسن ، جنرل سرجری ، پیڈیاٹرک اور ڈرمٹالوجی میں سیول اسسٹنٹ سرجن کی جائیدادیں شامل ہیں۔ سکریٹری تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ تقررات کا عمل مقررہ قواعد کے مطابق انجام دیں اور اعلامیہ جاری کریں۔ محکمہ صحت کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹس کو ہدایت دی گئی کہ وہ مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات کمیشن کو پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT