Saturday , June 23 2018
Home / عرب دنیا / مخالف اِسلام پوسٹ پر ہوٹل کے باورچی کی برطرفی

مخالف اِسلام پوسٹ پر ہوٹل کے باورچی کی برطرفی

دوبئی۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں برسرکار ایک معروف ہندوستانی نژاد باورچی اٹل کوچھر کو مذہب اسلام کے خلاف ایک متنازعہ پوسٹ اَپ لوڈ کرنے کی پاداش میں ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ اسلام کے خلاف توہین آمیز پوسٹ نے سوشیل میڈیا صارفین میں برہمی کی لہر دوڑا دی۔ 48 سالہ اتل کوچھر دبئی کی جے ڈبلیو میریٹ ہوٹل میں واقع ’’رنگ محل ریسٹورنٹ‘‘ کیلئے بے حد مشہور ہے جہاں ایک سے بڑھ کر ایک لذیذ پکوان صرف کوچھر کے مرہون منت ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے بالی ووڈ ایکٹرس پرینکا چوپڑہ کی امریکن ٹی وی سیریز کوانٹیکو میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس موقع پر ہوٹل کے جنرل مینیجریل کیفر نے کہا کہ کوچھر کو فوری اثر کے ساتھ ملازمت سے برخاست کیا جارہا ہے اور اب وہ رنگ محل ہوٹل سے وابستہ نہیں۔

TOPPOPULARRECENT