Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / مخالف بی جے پی اتحاد کا کوئی امکان نہیں : پرکاش کرت

مخالف بی جے پی اتحاد کا کوئی امکان نہیں : پرکاش کرت

نئی دہلی 17 نومبر( سیاست ڈاٹ کام )سی پی ایم نے مخالف بی جے پی جماعتوں بشمول کانگریس ، ترنمول کانگریس اور بائیں بازو پر مشتمل اتحاد پر قیاس آرائیوں کو مسترد کردیااور کہا کہ ان جماعتوں کے قائدین کا جواہر لال نہرو پر عالمی کانفرنس میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اتحاد ہورہا ہے ۔ سی پی ایم جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے کہا کہ کانگریس کے زیراہتمام جواہر لال نہرو کی 125 ویں یوم پیدائش تقریب میں شرکت کا کچھ اور مطلب نہیں نکالا جانا چاہئے ۔ اس پروگرام میں پرکاش کرت کے علاوہ سینئر پارٹی لیڈر سیتارام یچوری نے شرکت کی تھی ۔ کرت نے کہاکہ ہم نے اس پروگرام میں اس لئے شرکت کی کیونکہ ہماری پارٹی ہندوستان کو ایک سیکولر ملک بنانے کیلئے نہرو کی غیرمعمولی کاوشوں کو تسلیم کرتی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT