Tuesday , April 24 2018
Home / Top Stories / مخالف تحفظات بند ناکام، بہار میں جھڑپیں 12 زخمی

مخالف تحفظات بند ناکام، بہار میں جھڑپیں 12 زخمی

بھوپال ؍ جئے پور ؍ لکھنؤ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تحفظات کے خلاف ملک گیر بند آج عملاً ناکام اور بے اثر ثابت ہوگیا۔ سوشیل میڈیا کے ذریعہ یہ بند منانے کی اپیل کی گئی تھی جس کے پیش نظر بالخصوص بی جے پی زیراقتدار ریاستوں اترپردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے جہاں 2 اپریل کو دلتوں کی طرف سے منائے گئے بھارت بند کے موقع پر بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات پیش آئے تھے۔ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران دوکانات اور کاروباری ادارے بند رہے۔ افواہیں پھیلانے والوں کو کوئی موقع نہ دیتے ہوئے حساس علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی تھیں لیکن عام زندگی مجموعی طور پر غیر متاثر رہی۔ بہار میں تحفظات کے حامی اور مخالف گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں بعض مقامات پر ٹرینوں کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT