Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / مخالف دلت ریمارکس، رام دیو کیخلاف مظاہرہ

مخالف دلت ریمارکس، رام دیو کیخلاف مظاہرہ

منگلور 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی (ڈی ایس ایس) نے یوگا گرو رام دیو کی جانب سے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے حالیہ مخالف دلت ریمارکس پر ان (رام دیو) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رام دیو نے 25 اپریل کو لکھنو میں منعقدہ ایک تقریب میں راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ (راہ

منگلور 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی (ڈی ایس ایس) نے یوگا گرو رام دیو کی جانب سے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے حالیہ مخالف دلت ریمارکس پر ان (رام دیو) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رام دیو نے 25 اپریل کو لکھنو میں منعقدہ ایک تقریب میں راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ (راہول) سیر تفریح اور ہنی مون منانے کیلئے دلتوں کے گھروں کو جایا کرتے ہیں۔ مظاہرین نے منگلور میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب رام دیو کا پتلہ نذر آتش کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

بی ایس ایف کے ہاتھوں اسمگلر ہلاک
ساؤتھ دیناج پور۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) بارڈر سیکوریٹی فورس (BSF) نے ہند۔ بنگلہ دیش سرحد پر مویشیوں کے ایک اسمگلر کو ہلاک کردیا ، جس کی جانی بابو کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی ، جو بنگلہ دیش کے جے پور ہٹ ڈسٹرکٹ کا شہری بتایا گیا ہے۔ یہ واقعہ اسوقت پیش آیا جب 40تا50 بنگلہ دیشی اسمگلرس نے ہندوستانی سرحد میں دراندازی کی تاکہ وہاں سے مویشیوں کا سرقہ کرکے بنگلہ دیشی حدود میں لے جائیں۔ بی ایس ایف جوانوں نے جب یہ دیکھا تو انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر اسمگلرس نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد بی ایس ایف کو بھی جوابی کارروائی کرنی پڑی جس میں جانی بابو زخمی ہوگیا۔ ہاسپٹل لیجانے پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT