Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / مخالف دولت اسلامیہ کارروائی کے بارے میں پاریکر کا تبصرہ غیر اہم

مخالف دولت اسلامیہ کارروائی کے بارے میں پاریکر کا تبصرہ غیر اہم

نئی دہلی ۔ /17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہند نے آج وزیر دفاع منوہر پاریکر کے مخالف دولت اسلامیہ کارروائی میں اقوام متحدہ کے پرچم تلے ہندوستان کی شوملیت کے بارے میں تبصرے کو غیر اہم قرار دینے کی کوشش کی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے کہا کہ ہندوستان بحالی امن فوج میں بھی شامل تھا اور اس کے لئے پارلیمنٹ سے اجازت حاصل کی گئی تھی ۔ پاریکر نے وزیر دفاع امریکہ ایشٹن کارٹن  سے ایک اہم ملاقات کے بعد ہندوستان واپس آئے ہیں ۔ انہوں نے کل ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ اقوام متحدہ کے پرچم تلے شرکت پر ہندوستان آمادہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT