Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / مخالف مودی ریمارکس، میوانی پر مقدمہ

مخالف مودی ریمارکس، میوانی پر مقدمہ

بنگلورو ۔7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں چتردرگ میں اشتعال انگیز اور اہانت آمیز ریمارکس پر دلت لیڈر اور گجرات کے رکن اسمبلی جگنیش میوانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میوانی نے کل شام ایک اجتماع سے خطاب میں وزیراعظم مودی کے خلاف ریمارکس کیا تھا۔ چتردرگ اسمبلی حلقہ میں نامزد فلائنگ اسکواڈ آفیسر برائے انتخابی ڈیوٹی ٹی جیئنت نے کہا کہ ایک شکایت کے مطابق میوانی نے مبینہ طور پر کہا : ’’آج کے دور میں نوجوان کا رول اہم ہے۔ مودی جی 15 اپریل کو جب ریالی سے خطاب کے لئے بنگلورو پہونچتے ہیں آپ بھی ہجوم میں گھل مل جایئے۔ ہوا میں کرسیاں اچھالیں، جلسہ میں گڑبڑ پیدا کریں‘‘۔میوانی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 117، 34 اور 153 کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT