Wednesday , December 19 2018

مخالف نکسلائٹس کارروائیاں ‘10ریاستوں میں چوکسی

نئی دہلی۔12اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) نکسلائٹس زیراثر ریاستوں میں سرگرم فوج سے خواہش کی گئی ہے کہ پُرتشدد مخالف جارحیت کاررائیوں کے پیش نظر جو دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے شروع کر رکھی ہے ‘ جس کے نتیجہ میں چھتیس گڑھ کے 7ملازمین پولیس ہلاک کردیئے گئے‘ چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب نکسلائٹس نے انسداد

نئی دہلی۔12اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) نکسلائٹس زیراثر ریاستوں میں سرگرم فوج سے خواہش کی گئی ہے کہ پُرتشدد مخالف جارحیت کاررائیوں کے پیش نظر جو دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے شروع کر رکھی ہے ‘ جس کے نتیجہ میں چھتیس گڑھ کے 7ملازمین پولیس ہلاک کردیئے گئے‘ چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب نکسلائٹس نے انسداد جارحانہ کارروائی حکمت عملی کا ان علاقوں میں مارچ کے اوآخر میں آغاز کیا ہے ۔ جارحانہ کارروائی اب پہلے بڑے حملے کی صورت میں منظر عام پر آئی ہے ۔ فوج پر حملہ کر کے انہوں نے 7 ایس ٹی ایف ملازمین پولیس کو ہلاک اور تقریباً 12ضلع سکما ( چھتیس گڑھ) میں ہلاک کردیا ہے ۔ ٹی سی بی سی تقریباً تین تا چار ماہ کی مدت سے مارچ ۔ اپریل کے دوران شروع کی گئی ہے ۔ جب کہ مسلح نکسلائٹس کارکنوں نے خصوصی پُرتشدد کارروائیاں فوج اور دیگر کے خلاف شروع کی تھیں ‘ جو اب اپنی جڑپکڑ چکی ہیں ۔ ازسرنو گروپ بندی ہوچکی ہے اور نکسلائٹس نے اپنے لائحہ عمل کی حکمت عملیاں موسم گرما کے آغاز سے پہلے طئے کرلی ہیں ۔

فوج کو مارچ میں ہی چوکس کردیا گیا تھا جب کہ سالانہ ٹی سی بی سی کا آغاز ہوتا ہے لیکن بڑے پیمانے پر چھتیس گڑھ میں کل فوج پر حملے کے پیش نظر چوکسی کے احکام دوبارہ جاری کئے گئے جو تمام فورسیس پر لاگو ہوں گے ۔ صیانتی انتظامیہ کے ذرائع کے بموجب سی آر پی ایف کے اسپیشل ڈائرکٹر جنرل ( کارروائیاں) کے درگا پرساد آج چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور پہنچ گئے تاکہ صیانتی انتظامات کا جائزہ لے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئی ہدایات کے تحت مرکزی ریزرو پولیس فورس اور دیگر نیم فوجی تنظیموں کے علاوہ ریاستی پولیس کے یونٹ کو بہتر اور چالاک حکمت عملیاں نافذ کرنے کیلئے ہدایت دی گئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ نکسلائٹس حیرت زدہ نہ کرسکے ۔ ان کارروائیوں میں صیانتی افواج کے احاطہ کو قلعہ بند کرنا ‘ خصوصی محکمہ سراغ رسانی کی اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کرنا اور خفیہ حکمت عملی کو یقینی بنانا شامل ہیں ۔ جب کہ کارروائیاں 10 نکسلائٹس زیر اثر ریاستوں میں کی جارہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT