Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / مخالف ہند سرگرمیاں ناقابل برداشت جے این یو تنازعہ پر مرکزی وزیر داخلہ کا انتباہ

مخالف ہند سرگرمیاں ناقابل برداشت جے این یو تنازعہ پر مرکزی وزیر داخلہ کا انتباہ

نئی دہلی ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایک سخت گیر بیان میں خبردار کیا ہے کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کیمپس میں جن افراد نے مخالف ہند نعرے بلند کئے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور بتایا کہ اس طرح کے سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی مخالف ہند نعرے بلند اور قومی یکجہتی اور سالمیت پر سوال اٹھائے گا انہیں بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ وزیر داخلہ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کیمپس میں جن لوگوں نے ہند مخالف نعرے بلند کیے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ طلباء کے ایک گروپ نے افضل گرو ( جنہیں پارلیمنٹ پر حملہ کے الزام میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی ) کی برسی کے موقع پر جے این یو کیمپس حکومت اور ملک کے خلاف نعرے بازی کی تھی ۔ اے بی وی پی کی شکایت پر یونیورسٹی انتظامیہ نے برسی کے پروگرام کی اجازت منسوخ کردی تھی اس کے باوجود بعض طلباء نے یہ پروگرام منعقد کیا تھا ۔ دہلی پولیس نے کل بی جے پی رکن پارلیمنٹ مہیش گری اور اے بی وی پی کی شکایت پر وطن سے غداری کا کیس درج کرلیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT