Tuesday , December 19 2017
Home / ہندوستان / مخبری کے شبہ میں نکسلائٹس کے ہاتھوں ایک شخص کا قتل

مخبری کے شبہ میں نکسلائٹس کے ہاتھوں ایک شخص کا قتل

بیجاپور23اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) چھتس گڑھ کے بستر ڈویژن کے بیجاپور حلقہ میں نکسلیوں نے مخبری کے شبہ میں ایک شخص کااغواکرنے کے بعد اس کا قتل کردیا۔مودکپال پولیس ذرائع نے بتایا کہ کاندلنار میں کل شام نکسلیوں نے مقامی باشندہ مڈے بابوراؤ(47) کو گاؤں کے لوگوں اوراس کے اہل خانہ کے سامنے ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر مارڈالا۔واقعہ کے بعد پھینکے گئے پرچہ میں نکسلیوں نے اس پر مخبری کا الزام لگایا ہے ۔پولس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شب نسکلیوں نے بابوراؤ کو اغوا کر لیا۔کل شام وہ بابوراؤ کوکاندلنار لائے اور اس کا قتل کردیا۔موقع پر نکسلیوں کی جانب سے پھینکے گئے پرچہ کے مطابق بابوراؤ کے ماموں رمیش بیجاپور پولس میں حولدار ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا وہ اپنے ماموں کے لئے مخبری کرتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT