Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / مختاراں مائی کی زندگی پر امریکا میں اوپرا شو

مختاراں مائی کی زندگی پر امریکا میں اوپرا شو

لاس اینجلنس /17 جون (سیاست ڈاٹ کام) پندرہ برس قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی مختاراں مائی نے امریکا میں ایک ایسے اوپرا میں شرکت کی، جو اسی پاکستانی خاتون کی کہانی سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے۔ اس شو میں مختاراں مائی کی جدوجہد بیان کی گئی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بتایا ہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے اس اوپرا شو میں مختاراں مائی کی موجودگی کو بہت سراہا گیا۔ ’’تھمب پرنٹ‘‘ نامی اس اوپرا میں جنوبی پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانی والی مختاراں مائی کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے۔اس اوپرا میں شرکت کے بعد مختاراں مائی نے صحافیوں کو بتایا، ’’اس اوپرا کے آغاز پر میں بہت زیادہ جذباتی ہو گئی تھی۔‘‘ اردو زبان میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تاہم جیسے جیسے اوپرا کی کہانی آگے بڑھی، تو انہیں حوصلہ ملا۔ جمعہ 16 جون کی رات منعقدہ اس اوپرا شو کو دیکھنے کی خاطر لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT