Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / مختار انصاری ایک دن کیلئے تحویل پیرول پر رہا

مختار انصاری ایک دن کیلئے تحویل پیرول پر رہا

آگرہ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے متنازعہ لیجسلیٹر مختار انصاری کو آج یہاں سنٹرل جیل سے پیرول پر رہا کردیا گیا۔ لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کیلئے انھیں ایک دن کی پیرول ملی ہے۔ سکیورٹی عملہ کی کثیر تعداد کے ساتھ مختار کو اُن کی اہلیہ افشاں کی جانب سے 1.27 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکہ کی تکمیل کے بعد رہا کیا گیا۔ وہ گھوسی حلقہ سے

آگرہ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے متنازعہ لیجسلیٹر مختار انصاری کو آج یہاں سنٹرل جیل سے پیرول پر رہا کردیا گیا۔ لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کیلئے انھیں ایک دن کی پیرول ملی ہے۔ سکیورٹی عملہ کی کثیر تعداد کے ساتھ مختار کو اُن کی اہلیہ افشاں کی جانب سے 1.27 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکہ کی تکمیل کے بعد رہا کیا گیا۔ وہ گھوسی حلقہ سے مقابلہ کررہے ہیں جبکہ اُن کی پارٹی قومی ایکتا دل نے وارانسی میں کانگریس کی حمایت کی ہے۔

گینگسٹر سے سیاستداں بننے والے انصاری کو 2009 ء کے انتخابات میں وارانسی میں بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی سے صرف 19,000 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ انھیں ایمبولنس میں ان کی بیوی اور دیگر ارکان خاندان کے ہمراہ
اُن کے حلقہ گھوسی لایا گیا۔ انصاری کو مہاراشٹرا کے کنٹرول آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت ایک کیس کا سامنا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ منظم جرائم کا سنڈیکیٹ چلاتے ہیں۔ انھیں انتخابی مہم چلانے کیلئے دہلی کی ایک عدالت نے گزشتہ ہفتے پیرول پر رہائی کی اجازت دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT