Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / مختار انصاری کو جیل میں دل کا دورہ، لکھنؤ منتقل

مختار انصاری کو جیل میں دل کا دورہ، لکھنؤ منتقل

باندہ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ممبر اسمبلی مختار انصاری کو آج دل کا دورہ پڑنے سے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہاں سے لکھنؤ ریفر کردیا گیا۔ مؤ اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی مسٹر انصاری بی جے پی کے کرشنانند رائے کے قتل سمیت کچھ دیگر معاملات میں باندہ جیل میں بند ہیں۔ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے رکن کو بتایا کہ مسٹر انصاری سے ان کا خاندان جیل میں ملنے آیا تھا۔ اچانک مسٹر انصاری کا بلڈ پریشر بڑھ گیا اور وہ بے ہوش ہوکر گرگئے ۔ ان کی حالت دیکھ کر ان کی اہلیہ بھی بے ہوش ہوگئیں لیکن بیوی کو دل کا دورہ نہیں پڑا ہے ۔ دونوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ مسٹر انصاری کو ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لئے لکھنؤ ریفر کردیا ہے ۔ سیکورٹی اسباب کی بناپرانہوں نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ انہیں کہاں ریفر کیا گیا ہے ۔ لیکن چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سنتوش کمار کے مطابق مسٹر انصاری کو لکھنؤ کے ہارٹ سینٹر میں ریفر کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT