مختار عباس نقوی کو خارج اسلام قرار دیا جائے

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : بی جے پی حکومت کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے مسلم مذہبی قائدین پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا جو الزام لگایا ہے اس پر جناب سید یوسف ہاشمی سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے سخت مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ ہندوستان کے مسلمانوں کا متحدہ پلیٹ فارم ہے ۔ اس نے سوریہ نمسک

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : بی جے پی حکومت کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے مسلم مذہبی قائدین پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا جو الزام لگایا ہے اس پر جناب سید یوسف ہاشمی سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے سخت مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ ہندوستان کے مسلمانوں کا متحدہ پلیٹ فارم ہے ۔ اس نے سوریہ نمسکار اور یوگا کو غیر اسلامی ہونے کا فتویٰ دیا ہے وہ حقیقت پر مبنی ہے ۔ اس کا مذاق اڑانا اسلام سے عدم واقفیت کا کھلا ثبوت ہے ۔ اسلام سے دوری کے سبب وہ علمائے دین کے مقام کو پہچاننے سے قاصر ہیں ۔ اسلام میں اللہ کی پرستش اور عبادت کے سوا کسی غیر اللہ کی پرستش کی ہرگز اجازت نہیں ۔ ایسے میں وہ سوریہ نمسکار اور یوگا کی کیسے اجازت دے سکتے ہیں ۔ سورج بھی اللہ کی تخلیق کردہ اس کائنات کا ایک حصہ ہے جسے بندوں کے فائدہ کے لیے اللہ نے مقرر کر رکھا ہے ۔ مختار عباس نقوی نے جو زبان استعمال کی ہے وہ آر ایس ایس کی ترجمان ہے ۔ محض اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کی خاطر وہ کتنا گر سکتے ہیں مسلمانوں کو اس کا اندازہ ہوگیا ہے ۔ جناب سید یوسف ہاشمی نے تمام مسلم علماء کرام سے ادبا گذارش کی ہے کہ وہ مختار عباس نقوی کو خارج از اسلام قرار دیں اور مرکزی حکومت سے ان کی وزارت سے برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کریں ۔ بی جے پی قائدین اس وقت فرقہ وارانہ خطوط پر سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو سیکولرازم کے لیے ایک چیالنج کی حیثیت رکھتے ہیں اس خطرہ سے ملک کو بچانا ضروری ہے

TOPPOPULARRECENT