Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / مختصر خبریں

مختصر خبریں

جئے پور ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج راجستھان کے شہر اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی ؒکی درگاہ پر حاضری دی۔
٭ پاناجی : چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر کو آج پیٹ میں درد کی شکایت پر گوا میں طبی معائنہ کے بعد ممبئی کے خانگی اسپتال سے رجوع کیا گیا۔
٭ بنگلورو : شہر میں زیرتعمیر ایک (پانچ منزلہ ) عمارت آج منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔
٭ مجولی : آسام کے اس دریائی جزیرہ والے ضلع میں آج ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہوا، جس میں فضائیہ کے دو پائلٹوں کی ہلاکت ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT