Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / مختصر خبریں

مختصر خبریں

علی گڑھ ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں بوہرہ فرقہ کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین کو آج یہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب کرلیا گیا۔ چینائی : آندھراپردیش پولیس کی جانب سے 20 لکڑہاروں کو گولی مار کر ہلاک کردینے کے خلاف آج پانچویں روز بھی ٹاملناڈو میں احتجاج ہوا اور اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

علی گڑھ ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں بوہرہ فرقہ کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین کو آج یہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب کرلیا گیا۔
چینائی : آندھراپردیش پولیس کی جانب سے 20 لکڑہاروں کو گولی مار کر ہلاک کردینے کے خلاف آج پانچویں روز بھی ٹاملناڈو میں احتجاج ہوا اور اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔
جموں : پاکستانی شہری 34 سالہ اکرم شاہ جسے کناچک سیکٹر کے ذریعے ہندوستان میں گھسنے کی کوشش پر بی ایس ایف نے حراست میں لیا تھا، اسے آج واپس پاکستانی سمت بھیج دیا گیا۔
صنعا : ریڈکراس نے جنگ سے تباہ یمن کو دو یوم میں دوسرا امداد سے بھرا طیارہ آج پہنچایا جبکہ سعودیہ زیرقیادت اتحاد نے ایران کے تائیدی باغیوں پر فضائی حملیشدید کردیئے۔

TOPPOPULARRECENT