Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / مختلف خواتین کا ماہانہ اجلاس

مختلف خواتین کا ماہانہ اجلاس

حیدرآباد ۔ /15 نومبر (راست) محترمہ ثریا جبین سکریٹری نشر و اشاعت کی اطلاع کے بموجب محفل خواتین کا ماہانہ ادبی اجلاس و مشاعرہ /18 نومبر کو 10.30 بجے دن اردو ہال حمایت نگر پر منعقد ہوگا ۔ جلسہ کی صدارت ڈاکٹر آمنہ تحسین کریں گی ۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر رفیعہ سلیم اسسٹنٹ پروفیسر حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی اور ڈاکٹر اقبال بیگم مؤظف پرنسپل کالج آف لینگویجس ( ریٹائرڈ) ہوں گی ۔ مہمانوں کا خیرمقدم ڈاکٹر اودیش رانی اور نسیمہ تراب الحسن کریں گی ۔ ادبی اجلاس میں محترمہ عطیہ نورالحق ، نکہت آراء شاہین اور نیلوفر اپنے افسانے و مضامین پیش کریںگی ۔ ادبی اجلاس کی کارروائی محترمہ شبنم جوہر انجام دیں گی ۔ بعد ازاں محترمہ شبینہ فرشوری کی نظامت میں مشاعرہ ہوگا جس میں محفل سے وابستہ شاعرات اپنا کلام پیش کریں گی ۔ جلسہ کے اختتام پر محترمہ ثریا جبین شکریہ ادا کریں گی ۔ محترمہ مظفر النساء ناز اور رفیعہ نوشین نے خواتین و طالبات سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT