Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / مختلف سڑک حادثات ، خاتون سمیت تین افراد کی موت

مختلف سڑک حادثات ، خاتون سمیت تین افراد کی موت

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک ہوگئی ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 37 سالہ کمار جو پیشہ سے کسان تھا محبوب نگر میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز کمار اپنی بیوی بچوں کے ساتھ مہیشورم میں واقع اپنے سسرال آیا تھا اور بیوی بچوں کو چھوڑ کر واپس ہو رہا تھا کہ مہیشورم چوراہے پر مخالف سم

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک ہوگئی ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 37 سالہ کمار جو پیشہ سے کسان تھا محبوب نگر میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز کمار اپنی بیوی بچوں کے ساتھ مہیشورم میں واقع اپنے سسرال آیا تھا اور بیوی بچوں کو چھوڑ کر واپس ہو رہا تھا کہ مہیشورم چوراہے پر مخالف سمت سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے سبب حادثہ پیش آیا ۔ یہ حادثہ 6 مارچ کے دن پیش آیا جس میں شدید زخمی کمار آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ جین سیراوت جو ماریڈپلی علاقہ کے ساکن ششانک جین بیدارت کی بیوی تھی ۔ 6 مارچ کے دن کار میں سفر کر رہی تھی کہ نم کنڈ چوراہے کے قریب کار اُلٹ جانے کے سبب حادثہ پیش آیا تھا اور اس حادثہ میں جین سیراوت شدید زخمی ہوگئی تھی جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ چکڑپلی پولیس کے مطابق 42 سالہ ستیہ نارائنا جو محمود گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا کل آٹو میں سفر کر رہا تھا کہ وی ایس ٹی کے علاقہ میں آٹو الٹ جانے کے سبب نارائنا شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT