مختلف سڑک حادثات میں تین ہلاک اور دیگر زخمی

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ اور میرپیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 40 سالہ محمد مولانا جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ یہ شخص قلعہ گولکنڈہ کے موتی دراوزہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سات گنبد سڑک پر پیش آئے حادثہ میں محمد مولانا ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 18 سالہ نتین کمار اور 16 سالہ مدھو ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ مدھو اور کمار اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آٹو میں جارہے تھے کہ آٹو الٹ کر حادثہ کا شکار ہوگیا اور اس حادثہ میں دو ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے ۔ کمار اور مدھو بڑنگ پیٹ علاقے کے ساکنان بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT