Friday , November 17 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک

مختلف سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 24 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ راجندرنگر پولیس کے مطابق 35 سالہ محمد صمد جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور اور ایم ایم پہاڑی علاقہ کا ساکن بتایا گیا یہ شخص کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں تیز رفتار ٹپر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 27 سالہ کے ایس وی بھارت جو منچی ریلولہ علاقہ کے ساکن ناگیندر گرولڈو کا بیٹا تھا کل موٹر سیکل پر اپنے ساتھی کے ہمراہ جارہا تھا کہ موٹر سیکل حادثہ کاشکارہوگئی اور شدید زخمی حالت میں دونوں ساتھیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران بھارت فوت ہوگیا جب کہ اس کا ساتھی زخمی بتایا گیا ہے ۔ یہ حادثہ ویاس نگر کے قریب پیش آیا ۔ کارخانہ پولیس کے مطابق 45 سالہ کے چندرن جو پیشہ سے پینٹر تھا گاندھی نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 17 مئی کے دن یہ شخص اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ اس کی موٹر سیکل درخت سے ٹکراگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 63 سالہ وینٹا لکشمااماں جو گوپال پورم علاقہ کے ساکن گنگی ریڈی کی بیوی تھی یہ خاتون کل رات سنگیت چوراہے کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں فوت ہوگئی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 50سالہ ایلپا جو پیشہ سے مزدور تھا ، ابراہیم پٹنم علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص انجاپور کے علاقہ میں کل سڑک عبور کررہاتھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 61 سالہ ایم شاستری جو سبکدوش ملازم تھا بیگم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا کل سڑک عبور کرنے کے دور پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

رقم دینے سے انکار ، نواسے نے نانی کا قتل کردیا
حیدرآباد ۔ 24 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) وظیفہ کی رقم کو بڑھاپے کا سہارا تصور کیا جاتا ہے لیکن وظیفہ کی رقم ایک ضعیف خاتون کی ہلاکت کا سبب بن گئی ۔ جہاں اس 85 سالہ خاتون پوچما کے نواسے نے اس خاتون کا قتل کردیا ۔ یہ واقعہ ضلع رنگاریڈی کے علاقہ کندکور میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پوچماں کندکور میں اپنی بیٹی کے یہاں رہتی تھی ۔ شوہر کے فوت کے بعد وظیفہ اسی خاتون کے نام پر تھا اور وہ وظیفہ کی رقم لیکر اپنی بیٹی کے یہاں رہتی تھی ۔ گزشتہ روز اس ضعیف خاتون کے نواسے گنیش نے اس سے رقم کا مطالبہ کیا تاہم خاتون نے انکار کردیا،برہمی کے عالم میں گنیش نے لاٹھی سے اپنی نانی پر حملہ کرتے ہوئے اُسے ہلاک کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT