Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / مختلف شعبوں میں تقررات کے لیے درخواستیں مطلوب

مختلف شعبوں میں تقررات کے لیے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن حیدرآباد میں ایگزیکٹیو ٹرینی ( ٹیکنیکل / ایڈمنسٹریشن ) کے 250 جائیدادیں تقرر طلب ہیں ۔ ان میں ET ( ٹیکنیکل ) کی 201 جائیدادیں اور ET ( ایڈمنسٹریشن ) کی 49 جائیدادیں ہیں ۔ ان جائیدادوں کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ ان کے لیے تعلیمی قابلیت انجینئرنگ ڈگری ( سیول / کیمیکل / الیکٹریکل / میکانیکل / مٹالرجی / کمپیوٹر / الکٹرانکس ) اور یم بی اے ، ایم سی اے ، سی اے ، ICWA میں 60 فیصد نشانات کا ہونا ضروری ہے ۔ امیدوار کی عمر 24 مارچ 2015 کو 27 سال سے زائد نہیں ہونی چاہئے ۔ درخواست کی فیس 300 روپئے ادا کرنی ہوگی ۔ ایس سی ، ایس ٹی ، پی ڈبلیو ڈی کو کوئی فیس نہیں ہے ۔ درخواست کو آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔ تفصیلات ویب سائٹ nmdc.co.in پر دستیاب ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT