Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف علاقوں میں تین خواتین کی خودکشی

مختلف علاقوں میں تین خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /14 اپریل ( سیاست نیوز ) سکندرآباد سائبرآباد کے علاقوں میں پیش آئے علحدہ واقعات میں تین خواتین نے خودکشی کرلی ۔ عاشق سے جھگڑے کے بعد ایک مالی پریشانی سے ایک اور خرابی صحت سے انتہائی اقدام کرلیا ۔ نریڈمیٹ پولیس کے مطابق 24 سالہ آرتی جو نریڈمیٹ علاقہ کے ساکن ارون کی بیٹی تھی اس لڑکی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ آرتی طالبہ تھی جو ایک لڑکے سے گذشتہ ایک سال سے مبینہ محبت کررہی تھی ۔ ان دونوں نے اپنے گھر والوں کو شادی کیلئے راضی کرلیا تھا تاہم گذشتہ 3 ماہ سے دونوں کے درمیان چھوٹی چھوٹی بات پر جھگڑے چل رہے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر آرتی نے خودکشی کرلی ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 27 سالہ گیتا جو سیتاپھل منڈی علاقہ کے سا کن پانڈو کی بیٹی تھی ۔ خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا اور کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 45 سالہ انڈالو جو تکوگوڑہ علاقہ کے ساکن موہن ریڈی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل کھیتوں میں جاکر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT