Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مختلف مالیاتی وسائل سے آدھار کو کس طرح مربوط کریں

مختلف مالیاتی وسائل سے آدھار کو کس طرح مربوط کریں

آپ کے آدھار نمبر کو مختلف فینانشیل پراڈکٹس سے مربوط کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر تیزی سے قریب آرہی ہے ۔ موبائل نمبر کو آدھار سے مربوط کرنے کے لیے آخری تاریخ 6 فروری 2018 ہے ۔ لیکن اس سلسلہ میں پہلا قدم جو آپ کو اٹھانا ہے وہ یہ ہے کہ آپ کے موبائل نمبر کو آدھار سے مربوط کرنا ہے ۔ اس سے آدھار کو دیگر فینانشیل انسٹرومنٹس ( مالیاتی وسائل ) سے مربوط کرنے کا عمل آسان ہوگا کیوں کہ آپ اس سے آپ کے موبائل فون پر ون ٹائم پاس ورڈ ( او ٹی پی ) حاصل کرپائیں گے ۔ آخری وقت کی جلد بازی سے بچنے کے لیے آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے ، وہ یہ ہے اگر موبائل نمبر آدھار سے مربوط ہے تو اس کی جانچ کے لیے دیکھیں https://goo.gl/rv7w3v.and
قدم 1 : آدھار نمبر ، موبائل نمبر اور سیکوریٹی کوڈ داخل کریں اور پھر ’ گیٹ ون ۔ ٹائم پاس ورڈ (OTP) ‘ کو کلک کریں ۔
قدم 2 : اگر آپ کا موبائل مربوط ہوتا ہے تو آپ کو ایک او ٹی پی وصول ہوگا ۔ اسے داخل کریں اور آپ کے موبائل نمبر کی تصدیق کریں ۔
قدم 3 : اگر یہ مربوط نہیں ہوا تو آپ کو ایک مسیج وصول ہوگا : آپ کے موبائل کا ہمارے ریکارڈس میں اندراج نہیں ہوا ہے ۔
موبائل نمبر کو آدھار سے مربوط کرنے کیلئے
قدم 1 : UIDAI ویب سائٹ سے آدھار اپ ڈیٹ / کریکشن فارم ڈاؤن لوڈ کریں یا اسے قریبی آدھار سنٹر سے حاصل کریں ۔
قدم 2 : خانہ پری کیے گئے فارم کے ساتھ آپ کے آدھار کارڈ اور ایک فوٹو شناختی دستاویز ( پیان کارڈ ، پاسپورٹ ، ووٹر آئی ڈی وغیرہ ) کی ایک کاپی داخل کریں ۔
قدم 3 : آپ کے بائیو میٹرکس ( انگوٹھے کے نشان ) کی تصدیق کی جائے گی ۔
قدم 4 : آپ کو ایک اکنالیجمنٹ سلپ دی جائے گی ۔ مربوط ہونا زیادہ سے زیادہ 10 دن کے اندر ہوگا ۔
قدم 5 : ٹیلی کام سرویس پروائیڈر کے اسٹور پر آپ کا آدھار کارڈ اور موبائل نمبر دیں ۔۔
قدم 6 : بائیو میٹرک کی تصدیق کے بعد آپ کو آپ کے فون پر ایک او ٹی پی وصول ہوگا ۔ تصدیق کے عمل کی تکمیل کے لیے اسے داخل کریں ۔ یکم دسمبر سے ، آپ ٹیلی کام سرویس پروائیڈر کے ویب سائٹ سے استفادہ کرتے ہوئے ایک او ٹی پی جنریٹ کرپائیں گے ۔۔
l یہ ( انرولمنٹ کے وقت ) UIDAI کے پاس رجسٹرڈ موبائل نمبر پر وصول ہوگا ۔
lاسے اور آپ کے آدھار نمبر کو داخل کریں اور یہ مستند ہوجائے گا ۔
lایک رجسٹرڈ موبائل سے ایک انٹریکٹیو وائس ریسپانس سسٹم (IVRS) بھی آپ کو یہ کرنے دے گا ۔
بنک اکاونٹ کو مربوط کرنا
آف لائن اپروچ :
قدم 1 : آدھار کارڈ ( تصدیق کے لیے اصل کے ساتھ ) اور پاس بک کے ساتھ برانچ پر جائیں ۔
قدم 2 : فارم پر کریں اور اسے آپ کے آدھار کارڈ کی ایک فوٹو کاپی کے ساتھ داخل کریں ۔
قدم 3 : آپ کو ایک اکنالیجمنٹ دیا جائے گا جس کے بعد لنک ہوجائے گا ۔۔
نیٹ بنکنگ کے ذریعہ
قدم 1 : آپ کے انٹرنیٹ بنکنگ اکاونٹ میں لاگ کریں ۔
قدم 2 : فوری طور پر ایک باکس نکل آئے گا ۔ ’ لنک آدھار کارڈ ڈیٹیلس ‘ پر کلک کریں ۔ مطلوبہ انفارمیشن داخل کریں اور یہ مربوط ہوجائے گا ۔۔
ایس ایم ایس پر مبنی :
l ٹائپ کریں ذیل کا آدھار xxxxxxxxxxxx AC xxxxx
lپہلا نمبر آپ کا آدھار نمبر ہوگا اور دوسرا آپ کے اکاونٹ نمبر کا آخری چھ ہندسی ہوگا ۔
lبنک کو آپ کا ایم ایس ایس موصول ہونے پر وہ آپ کی درخواست پر کارروائی کرے گا اور آپ کو مطلع کرے گا ۔۔
لنک بروکنگ اکاونٹ آف لائن
lآدھار کی ایک اسکینڈ سیلف اٹیسٹیڈ کاپی آپ کے بروکر کے پاس داخل کریں ۔
آن لائن :
بروکر کے پورٹل کو لاگ آن کریں اور آپ کا آدھار نمبر داخل کریں ۔ بروکر کا سسٹم اسے اور آپ کی چند ڈیمو گرافک تفصیلات UIDAI سرور کو بھیجے گا جو پھر آپ کو مستند بنائے گا ۔۔
لنکنگ انشورنس پالیسی
( صرف آف لائن )
آف لائن اپروچ :
lان کے آدھار کارڈ کی ایک اسکینڈ کاپی ان کے ایجنٹ بروکر یا ریلیشن شپ منیجر کو روانہ کریں ۔
lبائیو میٹرک تصدیق کی کوئی ضرورت نہیں ہے
لنکنگ ایم ایف اکاونٹ
رجسٹرار اور ٹرانسفر ایجنٹ ( آر ٹی اے ) کے ویب سائٹ سے :
چار آر ٹی ایز ہیں ( اے ایم ایس ، کاروی ، فرینکلن ، ٹیمپلیٹن انٹرنیشنل سروسیس اور سندرم بی این پی پریباس فنڈ سروسیس )
قدم 1 : آپ کے فنڈ ہاوز کی جانب سے استعمال کیے جانے والے رجسٹرار اینڈ ٹرانسفر ایجنٹ کی ویب سائٹ دیکھیں ۔
قدم 2 : فارم ڈاؤن لوڈ کریں ، اسے پر کریں اور اسے آر ٹی اے کی قریبی برانچ پر یا فنڈ ہاوز پر ( اگر آپ کا موبائل نمبر آدھار سے مربوط نہ ہو تو اس آپشن کا استعمال کریں ) داخل کریں ۔
قدم 3 : دوسرے پیج پر ، پھر پیان ، آدھار نمبر ، او ٹی پی انٹر کریں اور آر ٹی اے کو ضروری اجازت دیں اور داخل کریں ۔
فنڈ ہاوزس کے ویب سائٹ سے :
بعض فنڈ ہاوزس کے ویب سائٹس پر لنک ہوتا ہے جو آپ کو آر ٹی ٹی اے کے ویب سائٹ کے آدھار لنکنگ پیج پر لے جائے گا ۔
ڈسٹری بیوٹر کے پورٹل سے :
جیسے ہی آپ لاگ آن کریں، آپ دیکھیں گے ایک وینڈو آپ کو لنک کیلئے ترغیب دے رہا ہے ۔ کلک کریں “Link Now” پر ۔
قدم 1 : دوسرے پیج پر آپ کا آدھار نمبر دو مرتبہ درج کریں ۔
قدم 2 : آپ کو آپ کے آدھار رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک او ٹی پی موصول ہوگا ۔
قدم 3 : ویریفائی آدھار وتھ او ٹی پی پر کلک کریں ۔
قدم 4 : اگر آپ کو او ٹی پی کے حصول میں مشکل اور دشواری ہو تو آپ تصدیق کیلئے آپ کے آدھار کارڈ کی ایک کاپی اپ لوڈ کرسکتے ہیں اور وہ ضروری امور انجام دیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT