Wednesday , December 19 2018

مختلف مقامی قائدین کی بی جے پی میں شمولیت

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مختلف جماعتوں کے مسلم قائدین نے اپنے حامیوں کے ہمراہ آج ریاستی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ محمد صابر سی پی ایم حلقہ یاقوت پورہ اسمبلی استعفیٰ دے کر حامیوں کے ہمراہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ۔ سلیم احمد حاں حلقہ ملک پیٹ کانگریس سے مستعفی ہو کر بی جے پی میں شرکت اختیار کرلی ۔ محمد سرور خاں حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ ایم آئی ایم سے مستعفی ہو کر اپنے حامیوں کے ہمراہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر صدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی و قائد اقلیتی مورچہ بی جے پی حنیف علی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT