Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / مختلف منڈلوں کے 85 افراد کو پابند مچلکہ کیا گیا

مختلف منڈلوں کے 85 افراد کو پابند مچلکہ کیا گیا

یلاریڈی۔17مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس قائدین کو تحصیلدار مسٹر شنکر کیر وبرو پولیس نے پابند مچلکہ کیا ۔ ماضی میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین کئی مرتبہ دھرنا ‘ راستہ روکو کرنے پر ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے ۔ الیکشن کے انعقاد کے پیش نظر مقدمات کا سامنا کرنے والے افراد قائد

یلاریڈی۔17مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس قائدین کو تحصیلدار مسٹر شنکر کیر وبرو پولیس نے پابند مچلکہ کیا ۔ ماضی میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین کئی مرتبہ دھرنا ‘ راستہ روکو کرنے پر ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے ۔ الیکشن کے انعقاد کے پیش نظر مقدمات کا سامنا کرنے والے افراد قائدین کو تحصیلدار کے سامنے پابند مچلکہ کروایا گیا ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں اب تک 56 افراد کو پابند مچلکہ کیا گیا ۔ منڈل لنگم پیٹ کے مواضعات سے تعلق رکھنے والے 11افراد تلگودیشم قائدین کی تحصیلدار مسٹر الگزینڈر کے روبرو سب انسپکٹر مسٹر راکیش نے پیش کرتے ہوئے پابند مچلکہ کروایا ۔ منڈل سداشیونگر کے اوپل وائی ‘گدا ‘ دھرما راؤ پیٹ مواضعات سے تعلق رکھنے والے 18 افراد کو سب انسپکٹر مسٹر ستیش ریڈی نے انتخابات کے پیش نظر امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تحصیلدار شریمتی پدماوتی کے روبرو پابند مچلکہ کروایا ۔

TOPPOPULARRECENT