Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مختلف وارداتوں میں ملوث تین سارقین گرفتار

مختلف وارداتوں میں ملوث تین سارقین گرفتار

سرکل انسپکٹر نظام آباد ٹاؤن سبھاش چندر بوس کا انکشاف

نظام آباد:14؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے مختلف علاقوں میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا گیا کہے کر سرکل انسپکٹر نظام آباد ٹائون سبھاش چندر بوس نے بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ مالاپلی سے تعلق رکھنے والے سوامی ، مرچی کمپائونڈ کے راما کرشنا ، سارنگ پور وڈر کالونی کے جی رمیش پر مشتمل ٹیم 9؍ نومبر کے روز خلیل واڑی برانداون ہاسپٹل کے روبرو سے کوٹگیر کے متوطن نرسمہا چاری کے بائیک کا سرقہ کیا تھا اوراس بائیک کو سرقہ کیلئے استعمال کررہے تھے مقفل شدہ مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے رات کے اوقات میں ان مکانات کو نشانہ بنارہے تھے Vٹائون علاقہ میں ایودھیا نگر کے علاقہ میں ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے چاندی کی اشیاء، نقد رقم کا سرقہ کیا تھا ۔IIIٹائون کے گاجل پیٹ رام مندر کے قریب کرانہ دکان میں سرقہ کرتے ہوئے سونے کی چین اور بھگوان غلہ ، کرانہ دکان کی اشیاء کا سرقہ کیا تھا۔ ایک ہفتہ قبل IVٹائون علاقہ ونائیک نگر میں مقیم سب انسپکٹر سائبر آباد شیکھر کے مکان میں سرقہ کرتے ہوئے کمپیوٹر، اسپیکرس، سونے کے چین ، چاندی کی اشیاء اورسب انسپکٹر کی بائیک کا سرقہ کیا تھا اور یہ تینوں ونائیک نگر ہائوزنگ بورڈ کے علاقہ میں مشتبہ حالت میں گھوم رہے تھے تلاشی مہم میں مصروف پولیس نے انہیں روک کر پوچھ تاچھ کرتے ہوئے ان کی تلاشی لینے پر سونے کی چین برآمد ہوئی جس پر پولیس اس بارے میں جواب طلب کرنے پر وضاحت کرنے سے قاصر رہے جس پر پولیس نے انہیں تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر سرقو ں کا انکشاف کیا اور پولیس دو بائیک ، ساڑھے تین تولہ سونا، 35تولہ چاندی کی اشیاء برآمد کئے گئے جبکہ گاجل پیٹ کے علاقہ میں ہوئی سرقہ کی واردات میں مسروقہ اشیاء کو برآمد نہیں کیا گیا ان سارقوں کو پکڑنے میں کامیاب ہونے پر سب انسپکٹر مدھو ، ہیڈ کانسٹیبل وسنت رائو ،صابر ، سوامی گوڑ ، نرسملو کی ستائش کی ۔ سارق مسروقہ اشیاء کو فروخت کرتے ہوئے اس رقم سے ہوٹلینگ کررہے تھے سوامی اور رمیش قبل ازبھی Iٹائون کے علاقہ میں پولیس کو گرفتار ہوا تھا اور جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ اپنی عادتوں کو برقرار رکھا ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT