Monday , November 19 2018
Home / جرائم و حادثات / مختلف واقعات میں دو افراد کی خودکشی

مختلف واقعات میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے ایک اور خرابی صحت سے دلبرادشتہ دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات کشائی گوڑہ اور اپل پولیس حدود میں پیش آئے ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 30 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ گروہا کلپا علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا اس کی بیوی سے یکم جنوری کو جھگڑا ہوا تھا اور وہ شوہر کا گھر چھوڑ کر اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ اس شخص نے بیوی کو منانے اور گھر واپس بلانے کی کافی کوشش کی لیکن وہ واپس نہیں آئی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس کے مطابق 34 سالہ سریش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ شاردا نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص کی دماغی حالت درست نہیں تھی اور وہ پریشان تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل ذہنی تناؤ کے عالم میں اس نے نامعلوم زہریلی دواء کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT