Saturday , April 21 2018
Home / جرائم و حادثات / مختلف واقعات میں 4 افراد کی خود کشی

مختلف واقعات میں 4 افراد کی خود کشی

حیدرآباد 6 مارچ (سیاست نیوز)بے روزگاری اور مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کے واقعات میں ان دنوں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ سائبر آباد حدود میں پیش آئے اس طرح کے علحدہ واقعہ میں 4 افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات میر پیٹ ‘الوال میاں پور اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ راما کرشنا جو پیشہ سے میستری تھا ۔ الم

حیدرآباد 6 مارچ (سیاست نیوز)بے روزگاری اور مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کے واقعات میں ان دنوں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ سائبر آباد حدود میں پیش آئے اس طرح کے علحدہ واقعہ میں 4 افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات میر پیٹ ‘الوال میاں پور اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ راما کرشنا جو پیشہ سے میستری تھا ۔ الماس گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ خرابی صحت کے سبب وہ شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا اور روزگار حاصل نہ ہونے سے وہ پریشان تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 2 فروری کے دن نا معلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج ہاسپٹل میں فوت ہوگیا۔ الوال پولیس کے مطابق 27 سالہ ہری آر رودریا جو پیشہ سے فوٹو گرافر تھا ۔ حشمت پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے نا معلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 35 سالہ مرتضی ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم اور حفیظ پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات پھانسی لے لی۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 30 سالہ کرن کمار جو بھگت سنگھ نگر علاقہ کا ساکن تھا آج صبح اس شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس جیڈی میٹلہ ذرائع کے مطابق متوفی شخص کرن کمار مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT