Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف وجوہات سے دو خواتین کی خودکشی

مختلف وجوہات سے دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) بیٹے سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون اور خرابی صحت سے تنگ آکر ایک نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علیحدہ واقعات گاندھی نگر اور بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے۔ پولیس کے مطابق 60 سالہ سلوچنا جو پیشہ سے مزدور تھی، کواڑی گوڑہ علاقہ میں رہتی تھی، 6 اکٹوبر کو اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے ایسڈ کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل فوت ہوگئی۔ سلوچنا کا اس کے بیٹے سے جھگڑا ہوا تھا اور وہ کافی پریشان تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کیا۔ پولیس بنجارہ ہلز کے مطابق 36 سالہ ستیہ وتی جو گھریلو پکوان کیا کرتی تھی، دودھ خانہ بستی علاقہ میں رہتی تھی، اس خاتون کی صحت کافی عرصہ سے خراب تھی اور گزشتہ 2 ماہ سے اس کی صحت مزید بگڑ گئی تھی۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا اور کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT