Saturday , January 19 2019

مختلف وجوہات پر تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک ،دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات عثمانیہ یونیورسٹی اور گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 36 سالہ شخص وجئے کمار جو پیشہ سے چکن کی دوکان میں کام کرتا تھا ۔ایم کے نگر عثمانیہ یونیورسٹی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے خودکشی کرلی جو شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ پولیس کے مطابق گذشتہ ایک ماہ سے بخار کے سبب یہ روزگار سے جڑا ہوا نہیں تھا اور اس کے سبب شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 36 سالہ بدری جو گھٹکیسر علاقہ کے ساکن منوایا کا بیٹا تھا ۔ اس نے 4 ڈسمبر کے دن بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق بدری شراب کے نشہ کا عادی تھا اور اکثر اس کی بیوی سے اس کا جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT