Monday , July 16 2018
Home / جرائم و حادثات / مختلف وجوہات پر دو افراد کی موت

مختلف وجوہات پر دو افراد کی موت

حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) محنت مزدوری کے دوران ایک اور گھر میں گیزر کے ذریعہ ایک برقی شاک کی زد میں آکر دو نوجوان فوت ہوگئے ۔ یہ دو علحدہ واقعات پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک اور جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 25 سالہ جعفر پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ مہاراشٹرا کے علاقہ ناندیڑ سے اس کا تعلق تھا ۔ یہ شخص علاقہ میں واقع ایک مسجد کے قریب کام میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 16 سالہ سروج کمار جو طالب علم بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا روڈ نمبر 62 سالہ سروج کمار جو طالب علم بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا روڈ نمبر 62 جوبلی ہلز علاقہ کے ساکن دنیش کمار کا بیٹا تھا ۔ جو گیزر کے پلک کو درست کرنے کے دوران برقی شاک زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT