Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف وجوہات پر دو خواتین کی خودکشی

مختلف وجوہات پر دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /27 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ ایک خاتون اور خرابی صحت سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ علحدہ واقعات حیات نگر اور نریڈمیٹ پولیس حدود میں پیش آئے۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ منجولہ جو حیات نگر علاقہ کے ساکن رنگا چاری کی بیوی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ منجولہ کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی اور اس کی کوئی اولاد نہیں تھی اولاد نہ ہونے سے خاتون ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ نریڈمیٹ پولیس کے مطابق 48 سالہ سگنا جو نریڈمیٹ علاقہ کے ساکنرویکی بیوی تھی ۔ یہ خاتون بلدیہ کی جاروب کش بتائی گئی ۔ خرابی صحت سگنا پریشان تھی اور اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT