Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف وجوہات پر چار افراد کی خودکشی

مختلف وجوہات پر چار افراد کی خودکشی

حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور خرابی صحت سے تنگ آکر 4 افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ علحدہ واقعات لنگر حوض چلکل گوڑہ شاہ آباد اور مہیشورم پولیس حدود میں پیش آئے ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 20 سالہ رمیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ہری داس پورہ علاقہ کے ساکن شخص نرسمہا کا بیٹا تھا ۔ اس شخص نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 62 سالہ ایلیا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ پارسی گٹہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ۔ شاہ آباد پولیس کے مطابق 55 سالہ ناگایا جو ہیت آباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل اس شخص نے انتہائی اقدام کیا ۔ اس شخص نے پولیس ذرائع کے مطابق خرابی صحت اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 22 سالہ کرونکاکر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ناگارم علاقہ میں رہتا تھا ۔ 15 ڈسمبر کے دن اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی اقدام کیا جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق یہ شخص مالی پریشانیوں اور خرابی صحت سے پریشان تھا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT