Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / مختلف پریشانیوں سے دلبرداشتہ 3 افراد کی خودکشی

مختلف پریشانیوں سے دلبرداشتہ 3 افراد کی خودکشی

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) مالی پریشانی، گھریلو تنازعات خرابی صحت اور بیوی کے مائیکے چلے جانے کے سبب خودکشی کے تین علیحدہ واقعات فلک نما، مشیرآباد اور الوال پولیس حدود میں پیش آئے۔ فلک نما پولیس کے مطابق 24 سالہ محمد واجد جو فلک نما علاقہ کے ساکن دستگیر کا بیٹا تھا۔ پیشہ سے کار ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور گزشتہ چند روز سے روزگار نہ ملنے سے پریشان ہوگیا تھا۔ فلک نما پولیس نے یہ بات بتائی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 30 سالہ شخص سائی جو پیشہ سے الیکٹریشن تھا۔ مشیرآباد موہن نگر میں رہتا تھا۔ خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے کل رات خودکشی کرلی۔ الوال پولیس کو مطابق 35 ششی دھر جو پیشہ سے میکانک تھا یہ شخص خرابی صحت سے پریشان تھا اور اس کی بیوی نے شوہر کی خراب صحت کو لیکر اپنے بیٹے کے ہمراہ مائیکے چلی گئی تھی جو واپس نہیں آرہی تھی جس سے دلبرداشتہ شخص نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

TOPPOPULARRECENT