Tuesday , October 23 2018
Home / جرائم و حادثات / مختلف پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

مختلف پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانی گھریلو مسائل قرض کا بوجھ اور جائیداد کے تنازعوں سے دلبرداشتہ دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات بوئن پلی اور چیتنیہ پوری پولیس حدود میں پیش آئے ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص کرشنا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ بوئن پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا جائیدادوں کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ جس نے اپنی بیوی بچوں کو سسرال میں چھوڑ دیا اور اپنے مکان پہونچکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آپسی تنازعوں سے یہ شخص پریشان تھا ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 40 سالہ ناگیش جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ کتہ پیٹ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ چند سالوں سے یہ شخص خرابی صحت سے پریشان تھا اور قرض کے بوجھ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق قرض کی ادائیگی و مالی پریشانیوں سے ناگیش ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا ۔ جس نے کرسمس کے تہوار کے موقع پر بیوی بچوں کو سسرال روانہ کرنے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT