Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مخدوم ایوارڈ اور کارنامہ حیات ایوارڈتقریب

مخدوم ایوارڈ اور کارنامہ حیات ایوارڈتقریب

حیدرآباد ۔ 13؍ ڈسمبر (راست) تلنگانہ اسٹیٹ اُردو اکیڈیمی کی جانب سے 14؍ ڈسمبر بروز پیر شام 6-30 بجے رویندرا بھارتی حیدرآباد میں مخدوم ایوارڈ اور کارنامہ حیات ایوارڈ تقریب منعقد ہو رہی ہے ۔ اس تقریب کی صدارت جناب محمد محمود علی عزت مآب نائب وزیر اعلیٰ حکومت تلنگانہ کریں گے ۔ جناب این نرسمہا ریڈی عزت مآب وزیر داخلہ حکومت تلنگانہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس کے علاوہ جناب بنڈارودتاتریہ عزت مآب مملکتی وزیر لیبر و ایمپلائمنٹ‘ حکومت ہند ‘ جناب کڈیم سری ہری عزت مآب  نائب وزیر اعلیٰ حکومت تلنگانہ ‘ جناب ٹی سرینواس یادو عزت مآب وزیر کمرشیل ٹیکس و سینما ٹو گرافی حکومت تلنگانہ‘ جناب ٹی پدماراؤ عزت مآب وزیر برائے محکمہ آبکاری حکومت تلنگانہ ‘ عزت مآب ارکان پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب ہنمنت راؤ ‘ ڈاکٹر کے کیشوراؤ‘ بیرسٹر اسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد ‘ جناب ایم ایس پربھاکرراؤ معزز رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ ‘ جعفر حسین معراج معزز رکن اسمبلی نامپلی حیدرآباد و دیگر معزز ارکان کونسل ‘ ارکان اسمبلی مہمانان اعزازی ہوں گے ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر ؍ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو کیڈیمی کی جانب سے 2010 تا 2014 جملہ 5 سال کے مخدوم ایوارڈدیئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایوارڈ فی کس ایک لاکھ روپئے ‘توصیف نامہ اور مومنٹو پر مشتمل ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ 14 ؍ڈسمبر کی شام مخدوم ایوارڈ کے علاوہ اردو زبان و ادب اور فروغ اردو کے مختلف شعبوں میںکام کرنے والوں کو کارنامہ حیات ایوارڈ کے تحت مختلف زمروں جس میں شاعری میں دو ایوارڈ (امجد حیدرآبادی ایوارڈ و سعید شہیدی ایوارڈ) ‘ فکشن میں آغا حیدر حسن ایوارڈ ‘ تنقید و تحقیق میں ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ ‘ تعلیم و تدریس میں پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ ‘ صحافت میں محبوب حسین جگر ایوارڈ اور فروغ اردو میں سرینواس لاہوٹی ایوارڈ اس طرح ہر سال جملہ 7 ایوارڈ کے حساب سے دو سال کے جملہ 14 ایوارڈ دیئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کا رنامہ حیات ایوارڈ فی کس 25,000/- روپئے توصیف نامہ اور مومنٹو پر مشتمل ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر ؍ سکریٹری نے بتایا کہ اس موقع پر شام غزل پروگرام بھی منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ممتاز گلوکار محمد وکیل ( ممبئی) واندرانائک (ممبئی) غزلیں سنائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT