Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مخدوم برادرس کے مالک عابد بھائی کی غریب دوستی کی ستائش

مخدوم برادرس کے مالک عابد بھائی کی غریب دوستی کی ستائش

تلنگانہ قانون ساز کونسل میں چیف منسٹر اور محمد فاروق حسین کا اعتراف خدمات
حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے پرانے شہر کی مشہور کپڑے کی دوکان مخدوم برادرس کے اونر عابد محی الدین کو غریبوں کے ہمدرد اور ان کے اچھے دوست قرار دیا۔ کونسل میں نوٹ بندی کے مباحث کے دوران چیف منسٹر نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والے چھوٹے بیوپاریوں کو جب پولیس پریشان کررہی تھی، ان کے پاس موجود رقم کے بارے میں حساب طلب کرتے ہوئے انہیں ہراساں کررہی تھی تو پرانے شہر کے قدیم مخدوم برادرس کے مالک کے بارے میں تذکرہ کررہے تھے تو ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نام عابد محی الدین ہے۔ ہاں وہ میرے اچھے دوست ہیں جنہوں نے مجھے بتایا کہ ماہ رمضان میں فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والوں کو پولیس ہراساں و پریشان کررہی ہے۔ انہوں نے مجھے پرانے شہرکا دورہ کرنے کی اپیل کی۔ وہ فاروق حسین کے ساتھ پرانے شہر کا دورہ کرچکے ہیں۔ عابد محی الدین سے ملاقات کرتے ہوئے اسی وقت پولیس کمشنر کو فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والوں کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت دے چکے ہیں۔ مخدوم برادرس نظام کے دور کی قدیم کپڑوں کی دوکان ہے جنہیں پاکستان کے سابق وزیراعظم پرویز مشرف کی شیروانی تیار کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ عابد محی الدین کی جانب سے دی گئی اطلاع سے کئی غریب افراد کا فائدہ ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT