Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / مخصوص بنگلہ دیشیوں کیلئے مودی کی رعایت کی مخالفت

مخصوص بنگلہ دیشیوں کیلئے مودی کی رعایت کی مخالفت

گوہاٹی ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ِ آسام نے آج کہا کہ اُس نے مرکز کی اس تجویز کی مخالفت کی ہے کہ 18 سال سے کم عمر اور 65 سال سے زائد عمر والے بنگلہ دیشی شہریوں کیلئے ویزا کے بغیر داخلہ دے دیا جائے۔ چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ نریندر مودی حکومت نے تجاویز کی فہرست ریاستی حکومت کو بھیجی ہے اور اس بارے میں رائے طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل مرکز نے ایک تجویز ہمیں بھیج کر اس کے بارے میں ہماری رائے جاننا چاہا ہے۔ ہم اس تجویز کی مخالفت کرتے ہیں۔

ہندوستان کی ایران کو رقمی ادائیگی
نئی دہلی 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان، ایران کو ایک ارب 65 کروڑ ڈالر متحدہ عرب امارات کے سنٹرل بینک کے ذریعہ ادا کرے گا تاکہ تیل کی درآمدات کے لئے بقایا جات کی 40 فیصد ادائیگی ہوسکے۔ فبروری 2013 ء سے جبکہ امریکہ نے ہندوستان سے ایران کو ادائیگی کے ذرائع کی ناکہ بندی کردی تھی۔ ایرانی تیل کے جملہ بِل کی 45 فیصد ادائیگی ہنوز باقی ہے۔ کولکتہ میں یوکو بینک کی شاخ کے ذریعہ باقی رقم روپئے کی شکل میں ادا کی جاچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT