Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرنے لوک ستہ کا مطالبہ

مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرنے لوک ستہ کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ میں مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے فوری اعلامیہ جاری کرنے کا لوک ستہ پارٹی نے مطالبہ کیا اور اس سلسلہ میں تلنگانہ سکریٹریٹ کے روبرو احتجاجی دھرنا پروگرام منظم کیا اور سکریٹریٹ تلنگانہ کا گھیراؤ کرنے کی لوک ستہ پارٹی کی کثیر تعداد نے کوشش کی ۔ لیکن پولیس نے ان احتجاجی لوک ستہ پارٹی کارکنوں کو باب الداخلہ کے پاس ہی روک دیا ۔ جس کی وجہ سے احتجاجی لوک ستہ پارٹی کارکنوں اور پولیس کے مابین کچھ دیر تک رسہ کشی جاری رہی ۔ احتجاجی لوک ستہ پارٹی کارکنوں نے حکومت تلنگانہ کے خلاف زبردست نعرے بلند کئے اور چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر تلنگانہ کے تعلیم یافتہ بے روزگاروں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کیا اور مسٹر چندر شیکھر راؤ سے تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لیے اعلامیہ جاری کرنے کا پر زور مطالبہ کیا بصورت دیگر دوبارہ تلنگانہ جدوجہد کا آغاز کرنے کا سخت انتباہ دیا ۔ احتجاجی لوک ستہ پارٹی کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر کے انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT