Monday , February 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / مداحوں سے بچنے کیلئے گنگولی نے ’’سکھ روپ‘‘ اختیار کیا تھا

مداحوں سے بچنے کیلئے گنگولی نے ’’سکھ روپ‘‘ اختیار کیا تھا

کولکتہ۔ 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے انکشاف کیا ہے کہ کولکتہ میں ہونے والی پوجا میں مداحوں سے بچ کر شرکت کرنے کیلئے انہوں نے سکھ کی شکل اختیار کیا تھا۔ انہوں نے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ایسی شکل اختیار کرنے کیلئے ان کی اہلیہ ڈونا نے میک اَپ آرٹسٹ کا انتظام کیا تھا تاہم راستے میں پولیس اہلکار نے انہیں پہچان لیا تھا۔ انہوں نے اس سے گذارش کی کہ وہ اس کو راز میں رکھے۔ اس معاملے پر کافی عرصہ تک فیملی کے لوگ ان کا مذاق اُڑاتے رہے۔ واضح رہے کہ ملک میں کرکٹرس بھی فلمی ستاروں کی طرح انتہائی مشہور ہیں اور ان کیلئے عوامی مقامات پر جانا آسان نہیں۔ انہوں نے مذکورہ واقعہ کا اپنی کتاب ’’اے سنچری از ناٹ انف‘‘ میں ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ مداح زندگی کے اہم حصہ ہوتے ہیں، لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے کرکٹر ایسا کرنے پر مجبور ہوتا ہے اور وہ چاہ کر بھی اپنے مداحوں سے نہیں مل سکتا۔

TOPPOPULARRECENT