Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / مدارس میں دہشت گرد تیار نہیںہوتے یہاں اللہ کو ماننے والے تیار ہوتے ہیں : یو پی کے وزیر اعظم خان

مدارس میں دہشت گرد تیار نہیںہوتے یہاں اللہ کو ماننے والے تیار ہوتے ہیں : یو پی کے وزیر اعظم خان

رامپور 16 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے وزیر اعظم خان نے دینی مدارس کے کام کاج کی مدافعت کی اور کہا کہ ان مدرسوں میں اللہ کو ماننے والے پیدا ہوتے ہیں دہشت گرد نہیں۔ یہاںایک مدرسہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزْر موصوف نے کچھ عناصر پر تنقید کی جو غیر ضروری طور پردینی تعلیم دینے والے اداروں پر تنقیدیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں اللہ کو ماننے والے تیار ہوتے ہیں دہشت گرد نہیں۔ پتہ نہیں کیوں کچھ عناصر دینی تعلیم دینے والے اداروں کو تنقیدوں کا نشا نہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے اقلیتی موقف کو بھی ختم کرنے کی کوششوں کی مذمت کی ۔ ریاستی گورنر رام نائک کو اکثر و بیشتر تنقیدوں کا نشانہ بنانے والے اعظم خان نے ایک بار پھر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ انہیں کابینہ سے برطرف کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ان سے ناراض ہیں کیونکہ انہوں نے محمد علی جوہر یونیورسٹی قائم کی ہے اور رامپور میں اسکولس قائم کئے ہیں تاکہ مسلمانوں کو معیاری تعلیم دی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT