Tuesday , December 11 2018

مدارس کے اساتذہ کے مشاہرہ میں اضافہ:اکھلیش

لکھنو ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے آج مدارس کے اساتذہ کو دیئے جانے والے مشاہرہ میں اضافہ اور ان کے لئے ایوارڈس کا اعلان کیا ۔ انہوں نے دینی مدارس کے منتظمین اور پرنسپلس کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے مشاہرہ میں اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے

لکھنو ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے آج مدارس کے اساتذہ کو دیئے جانے والے مشاہرہ میں اضافہ اور ان کے لئے ایوارڈس کا اعلان کیا ۔ انہوں نے دینی مدارس کے منتظمین اور پرنسپلس کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے مشاہرہ میں اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پرائمری اور سیکنڈری اسکولس کے ٹیچرس کو ایوارڈ دیئے جاتے ہیں، ان ہی خطوط پر نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کیلئے بھی ایوارڈس شروع کئے جائیں گے ۔ انہں نے کہا کہ حکومت دینی مدارس کیلئے اندرون دو ماہ طریقہ کار وضع کرے گی جس کے تحت اساتذہ کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی ۔ دینی مدارس کے طلباء کیلئے مقابلے بھی شروع کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت مدارس میں برسر روزگار ملازمین کی موت پر ورثاء کو روزگار کی فراہمی کا مطالبہ بھی قبول کرے گی۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کی کامیابیوں سے خوفزدہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT