Tuesday , February 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / مدثر احمد کا حیدرآباد انڈر19 ٹیم میں انتخاب

مدثر احمد کا حیدرآباد انڈر19 ٹیم میں انتخاب

حیدرآباد ۔ 27 نومبر (راست) رواں سیزن مسلسل بہترین مظاہرے کرنے والے آف اسپنر محمد خواجہ مدثراحمد کو ان کی محنت کا بہتر صلہ ملا اور ان کا انٹرڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنمنٹ کیلئے حیدرآباد ڈسٹرکٹ ٹیم میں انتخاب عمل میں آیا ہے۔ مذکورہ ٹورنمنٹ اسکول گیمس فیڈریشن آف تلنگانہ کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس ٹورنمنٹ کیلئے 12 مختلف کالجس سے ٹیم کا انتخاب عمل میں آیا اور یہ ٹرائل 5 دنوں تک جاری رہا جس میں مدثر احمد نے 8 اوورس کی بولنگ میں 2 میڈلس کے ہمراہ 7 وکٹیں حاصل کیں۔ مدثر احمد کا تعلق ویسلی جونیر کالج سے ہے جو کہ اپنے اسکول کے دور سے ہی انڈر 12 اور 14 کے علاوہ انڈر 16 کے زمرہ میں بھی متاثرکن آل راونڈ مظاہرہ کررہے ہیں۔ نیشنل اور قومی سطح پر منعقدہ مختلف ٹورنمنٹس میں انہوں نے حالیہ بسوں میں میان آف دی سیریز جیسے ایوارڈس بھی حاصل کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT