Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / مدثر نذر پاکستان کرکٹ کمیٹی کے نئے سربراہ ہونگے

مدثر نذر پاکستان کرکٹ کمیٹی کے نئے سربراہ ہونگے

کراچی 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق ٹسٹ کھلاڑی مدثر نذر کو اپنی نئی کرکٹ کمیٹی کا صدر نشین بنائے جانے کا امکان ہے ۔ یہ کمیٹی کھیل سے متعلق تمام قومی و بین الاقوامی امور کی نگران ہوگی ۔ پی سی بی کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کی جانب سے مدثر نذر کے تقرر کا اعلان آ:ندہ ہفتے کیا جائیگا حالانکہ اس تلق سے فیصلہ پہلے ہی کرلیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ مدثر نذر سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری سنبھال لیں۔ پی سی بی کے صدر نشین شہریار خان نے دو دن قبل ہی توثیق کی تھی کہ مدثر نذر کو ڈائرکٹر علاقائی کرکٹ اکیڈیمیز بنایا جا رہا ہے اور انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ و نیشنل کرکٹ اکیڈیمی میں اہم ذمہ داری سونپی جا رہی ہے ۔ 60 سالہ مدثر نذر نے پی سی بی کی ذمہ داری سنبھالنے دوبئی میں آئی سی سی کی گلوبل کرکٹ اکیڈیمی میں کوچنگ کی ذمہ داری سے استعفی پیش کردیا ہے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ مدثر نذر کو اس ذمہ داری کے عوض ماہانہ دس لاکھ روپئے تنخواہ کے علاوہ دوسری مراعات بھی حاصل رہیں گی ۔ مدثر نے پاکستان کیلئے 76 ٹسٹ اور 122 ونڈے میچس کھیلے ہیں اور وہ پاکستان کے ہیڈ کوچ کے دعویداروں میں بھی شامل تھے ۔
تنزانیہ کے خلاف ملیشیا کا مقابلہ
2 – 2 سے ڈرا
واسکو 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے یوتھ کپ ( انڈر 16 ) میں ملیشیا نے دو گول سے پچھڑنے کے باوجود اچھی واپسی کی اور تنزانیہ کے خلاف اپنا مقابلہ 2 – 2 سے ڈرا کرلیا ۔ تنزانیہ کی ٹیم ہاف ٹائم پر ایک گول سے آگے تھی ۔ اس نے دوسرے ہاف میں بھی ایک اور گول داغ دیا اور دو گول کی سبقت حاصل کرلی تھی ۔ ملیشیا کو 48 ویں منٹ میں ڈیفینڈر ارہم خوشیاری وہاب سے محروم ہونا پڑا اور وہ دس کھلاڑیوں تک محدود ہوگئی تھی ۔ تاہم اس کے کھلاڑیوں عارف شکورین اور محمد ادھام نے اپنی ٹیم کیلئے بہترین گول اسکور کرتے ہوئے میچ کو ڈرا کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔

TOPPOPULARRECENT